اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Conference پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں اور کارکنان کی میٹنگ - پلوامہ میں میٹنگ منعقد

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کی جانب سے آج خطہ کے ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں مذکورہ ضلع کے متعدد بلاکوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔National Conference Held Workers Meeting In Pulwama

میٹنگ
میٹنگ

By

Published : Jan 1, 2023, 6:08 PM IST

میٹنگ

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے دفتر میں پارٹی سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پلوامہ کے شادی مرگ اور اچھوگزہ بلاک کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر کارکنان نے اپنے درپیش درپیش مسائل کو رہنماؤں کے پاس رکھا ،ان مسائل میں بجلی،پانی اور علاقہ کی ترقی جیسے بنیادی مسائل شامل تھے،کار کنان نے رہنماؤں سے ان مسائل کے حل کا مطالبہ کیا،جبکہ پارٹی کے رہنماؤں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم کر نے میں جٹ جائیں اور آنے والے انتخابات کی تیاری شروع کریں۔کارکنان کو سیاسی رہنماؤں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا،اور ان کے مسائل کا واحد حل انتخابات میں حصہ لینے سے ہوگا جس کے لئے انہیں تیار رہنا ہوگا۔اسی طرح سے اچھوگزہ بلاک کے کارکنان نے اپنے مسائل کو اجاگر کیا اور رہنماؤں سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔National Conference Held Workers Meeting In Pulwama

اس سلسلے میں غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جو عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے اس کا مقصد یہی ہے کہ ہم عوام کے مشکلات سے واقف ہوسکیں، وادی کے کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے لوگ بھی پریشانی کی حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع پلوامہ میں بجلی کی فیس میں کافی اضافہ درج کیا جارہا ہے ، چار سو پانچ سو روپیہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ بقیہ اضلاع میں اس طرح کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ انتخابات میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے، اپنی شناخت، اپنے تقدس اور اپنی عزت کو بجانے کے لئے انتخابات میں حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کے عوام کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،چاہے وہ مسئلہ پانی کا ہو یا پھر دیگر چیزوں کا۔

مزید پڑھیں:Public Relations Campaign by NC پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details