اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کا نوعمر رَیپ اسٹار - ترال

مرتضیٰ رفیق کے والد حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ تاہم مرتضیٰ نے ریپ کے تئیں اپنی دلچسپی کو بالکل کم ہونے نہیں دی اور آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہر کوئی مرتضیٰ کے کام کی داد دے رہا ہے۔

ترال کے نوعمر رَیپ اسٹار سے ملیے
ترال کے نوعمر رَیپ اسٹار سے ملیے

By

Published : Aug 23, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Aug 23, 2020, 8:04 PM IST

یوں تو وادی کے نوجوانوں میں صلاحتیوں کی کمی نہیں ہے اور گزشتہ تیس برس کے پُر آشوب دور کے دوران بھی یہاں کے نوجوانوں نے یہ ثابت کر کے دکھایا ہے کہ زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔


ان دنوں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ شفیع نے بھی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کم عمری میں ہی ریپ اسٹار بن کر سوشل میڈیا پر کافی سرہنا حاصل کی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف اسکے اہل خانہ بلکہ اسکے دوست بھی اسے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔


نودل ترال کے رہنے والے مرتضیٰ شفیع فی الوقت میٹرک میں زیر تعلیم ہے اور ایکٹنگ میں اپنا مستقبل تلاش کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ برس مرتضیٰ کے والد حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ تاہم مرتضیٰ نے ریپ کے تئیں اپنی دلچسپی کو بالکل کم ہونے نہیں دی اور آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہر کوئی مرتضیٰ کے کام کی داد دے رہا ہے۔

ترال کا نوعمر رَیپ اسٹار


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرتضیٰ نے بتایا کہ اسے ریپ کا شوق نہایت ہی کم عمری میں پیدا ہوا اور ہوش سنبھالنے کے بعد ہی اس فیلڈ میں جانے کی ٹھان لی۔ کیونکہ ریپ ایسی چیز ہے جس میں انسان اپنے ارد گرد کے ماحول کی عکاسی کر کے انکو اپنے جزبات میں جگہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا 'مجھے لگا کہ مجھے ریپ کے میدان میں طبع آزمائی کرنی چاہئے اور جب میں نے اس سلسلے میں اپنا پہلا ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالا تو مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس ویڈیو کو ایک لاکھ لوگوں نے دیکھا جسکے بعد مجھے ریپ اسٹار بننے کا حوصلہ ملا اور تب سے اب تک یہ سفر رواں دواں ہے۔'


اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ نے بتایا کہ وہ ایکٹنگ میں ہی اپنا نام کمانا چاہتا ہے اور اس بارے میں محنت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری گلوکار جو یوٹیوب سینسیشن بن گیا

انکا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں میں صلاحتیوں کی کمی نہیں ہے لیکن اپنے ماحول اور گھر والوں کی طرف سے سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے فنکار اپنا ہنر نہیں دکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا نوجوان صرف نوکری کر کے اپنا روزگار حاصل نہیں کر سکتا بلکہ انسان اپنے فن کے ذریعے سے نہ صرف روزگار کما سکتا ہے بلکہ شہرت بھی حاصل کر سکتا ہے۔


مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے موقع دیں وہ جس فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں انکو بھرپور موقع دیا جائے۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details