پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ڈاڈسرہ، ترال میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سی آر پی ایف کی 130 بٹالین کی جانب سے منعقدہ طبی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ Free Medical Camp Dadsara Tral
طبی کیمپ میں ڈاڈسرہ سمیت متصل علاقوں سے آئے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ 130 بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر، ڈی ایس پی اونتی پورہ سمیت معزز شہری بھی موجود رہے۔ مقامی باشندوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر سی آر پی ایف کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ CRPF organized Medical Camp in tral