ترال:سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ان دنوں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہیں۔ جمعہ کے روز کمیٹی میں کام کر رہے صفائی کرمچاریوں اور دیگر ملازمین نے آفس سے ترال بالا اور خانقاہ فیض پناہ کے صحن پارک کی صفائی ستھرائی کی، جبکہ یکم اکتوبر کے صفائی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں ایم سی ترال کے ملازمین نے سوچھتا کے بارے میں بینر اٹھا کے رکھے تھے۔
اس موقع پر ماہرین نے زور دیا کہ صحت کا خیال رکھنا ہر انسان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،اور ایک صحت مند معاشرے کے لیے صفائی ایک اہم جز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور آس پاس صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سینیٹشن آفیسر عبدالسلام نے بتایا کہ قومی سطح پر یکم اکتوبر کو ایک ساتھ ایک گھنٹہ کا جو صفائی کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اس کے بارے میں عوام کے اندر آگاہی پھیلانے کے لیے انہوں نے ریلی نکالی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ترال کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ یکم اکتوبر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں تاکہ ترال ٹاؤن کی عظمت رفتہ بحال ہو