جموں و کشمیر کے ترال میں صفائی ابھیان شروع کیا گیا ہے۔ ترال قصبے میں صفائی کا بہتر نظام رکھنے رکھنے کے لیے ایم سی ترال نے پریزیڈنٹ منظور احمد خان کی صدارت میں صفائی ابھیان شروع کیا ہے۔ اس موقع پر چھاپڑی فروشوں میں کوڑے دان تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ان سے اپیل کی گئی کہ قصبے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا تعاون فراہم کریں۔ چھاپڑی فروشوں نے ایم سی ترال کی کاوش کی سراہنا کی۔ MC Tral Distributed Dustbins to Vendors
Dustbins Distributed to Vendors پلوامہ کے ترال میں چھاپڑی فروشوں کے درمیان کوڑے دان تقسیم
میونسپل کمیٹی ترال نے چھاپڑی فروشوں میں کوڑے دان تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ چھاپڑی فروشوں کو کوڑے دان اس لیے تقسیم کیے گیے تاکہ قصبے میں صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔ Dustbins Distributed to Vendors In Tral
پلوامہ کے ترال میں چھاپڑی فروشوں کے درمیان کوڑے دان تقسیم
وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک چھاپڑی فروش گلزار احمد نایک نے بتایا کہ وہ اس طرح کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ایم سی ترال کے ساتھ ہمہ وقت تعاون کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ایم سی ترال کے صدر نے بتایا کہ چھاپڑی فروشوں کو کوڑے دان اس لیے تقسیم کیے گیے تاکہ قصبے میں صفائی ستھرائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔