امیر آباد کے نزدیک ترال ڈاڈسرہ روڈ پر اور دیور کے مقام پر آنے جانے والے افراد کے سیمپل لیے گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے صرف پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے بقیہ سبھی کی رپورٹ منفی رہی، عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترال: کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ماس سیمپلنگ کا عمل جاری - جموں و کش میر مین کورونا کا دباؤ کم
عالمی وبا کورونا وائرس کی چین توڑنے کے لیے ترال انتظامیہ ماس سیمپلنگ میں مصروف ہے۔ اس دوران ایک خاتون نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے۔
تاہم کچھ افراد کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کے افسران اثر ورسوخ والے افراد کو بغیر ٹیسٹ آگے جانے کی اجازت دے رہے ہیں، جب کہ غریب افراد کو ٹیسٹ کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔
اس دوران ایک سکھ خاتون نے انتظامیہ کے افسران پر ماسک صحیح طریقہ سے نہ پہن کر سیمپل لینے کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بائک پر آئیں اور جونہی انہیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تاکہ ان کا ٹیسٹ کیا جائے تو وہ آگ بگولہ ہو گئیں'۔