پلوامہ:عیدالفطر کے پیش نظر وادی سمیت ضلع پلوامہ کے بازاروں میں دکانوں بالخصوص بیکری، مٹھائی اور قصابوں کی دکانوں پر لوگوں کا غیرمعمولی رش دیکھا گیا۔ضلع کے بازاروں میں عید کے لئے خریداری کرنے کے لئے لوگوں کے اژدھام کو دیکھا گیا جو مختلف چیزوں خاص کر ملبوسات اور بیکری کی خریداری میں مصرف تھے۔بیکری کی دکانوں کے باہر لوگوں کی قطاریں دیکھی گئی اور انہیں بے صبری سے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ لوگوں کی بھاری بھیڑ کی وجہ سے دن بھر کئی سڑکوں پر ٹریفک جام رہا جس وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی تھی۔
وہیں دوسرے جانب نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر نیوہ عبدالعزیز میر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر عوام کے لئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنائے، تاکہ عوام اس تہوار کو اچھے سے منا سکے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس تہوار کے دوران غریبوں مسکینوں اور محتاجوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بھی اس عید الفطر کی خوشیوں میں شامل ہوں۔
Eid Shopping In Pulwama پلوامہ میں عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی - eid prayers in pulwama
ملک کے مختلف حصوں میں رویت ہلال کے بعد بھارت کی اہم رویت ہلال کمیٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدا الفطر کی نماز بروز ہفتہ 22 اپریل کو ادا کی جائے گی۔امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ، مرکزی چاند کمیٹی لکھنؤ، اڑیسہ، اندھرا پردیش کی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں:Eid ul Fitr Shopping ترال میں عیدالفطر کی تیاریاں زوروں پر، بازاروں میں رونق
نماز عید کے سلسلے میں قصبہ پلوامہ میں سنیچر کے روز دونوں عیدگاہوں میں نمازِ عید ادا کی جائے گی ۔ضلع پلوامہ میں جہاں نمازِ عید الفطر ہر ایک علاقے میں ادا کی جائے گی وہیں ضلع پلوامہ کے قصبہ پلوامہ میں سب سے بڑے اجتماعات منعقد کی جائیں گے۔ ضلع کے دونوں عید گاہوں میں نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔ اس ضمن میں صدر مرکزی اوقاف اسلامی پلوامہ بشیر احمد عازم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نماز عید الفطر پروگرام کو حتمی شکل دی، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ قصبہ پلوامہ میں عیدگاہ جدید اور عیدگاہ قدیم میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج اوقاف کی مجلس منتظمین کی ایک میٹنگ زیر صدارت چیرمین بشیر احمد عازم منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں دونوں عیدگاہوں میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عید گاہ جدید میں صبح 8 بجے نماز ادا کی جائے گی جبکہ عید قدیم میں صبح 8 : 45 منٹ پر ادا کی جائے گی۔