جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جہاں متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وہیں آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ پلوامہ شیخ عنایت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ فوڈ کے ایک چیکنگ سکارڈ نے ترال بازار میں مختلف دکانداروں سے خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی اور ان سے جرمانہ بھی وصول کیا جبکہ اس موقع پر ماسک نہ پہننے پر کئی افراد کو تنبیہ کی گئی۔
ترال میں مارکٹ چیکنگ کا سلسلہ جاری - جنوبی ضلع
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں محکمہ فوڈ کے ایک چیکنگ سکارڈ نے مین مارکٹ میں مختلف دکانداروں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی۔
ترال میں مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ جاری
اس موقع پر نائب تحصیلدار ترال عبدالحمید اور ٹی ایس او نذیر احمد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے کئی علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔