اردو

urdu

ETV Bharat / state

Market Checking رمضان المبارک کے پیش نظر پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت - رمضان المبارک میں گراں فروشی

مارکیٹ چیکنگ کے دوران اشیاء خوردنی خاص کر گوشت، مرغ، سبزیاں میوے و دیگر ضروری اشیاء کی کوالٹی کی جانچ کی گئی اور قیمتوں کا بھی پتہ لگایا گیا، جس دوران گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڈی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

market-checking-drive-in-pulwama
رمضان المبارک کے پیش نظر پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

By

Published : Apr 8, 2023, 4:04 PM IST

رمضان المبارک کے پیش نظر پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

پلوامہ:وادی کشمیر میں یہ بات عیاں ہے کہ ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بازاروں میں گراں فروشی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک غریب صارف کو اشیاء ضروریہ خریدنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ محکمہ فوڈ، محکمہ مال اور دیگر محکموں کی جانب سے اس بابرکت ماہ کے دوران مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لائی جاتی ہے تاکہ گراں فروشی پر قابو پا لیا جائے۔
اسی سلسلہ کے تحت محکمہ فوڈ اور مال کے ٹیم نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف بازاروں کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں میں آج چیکنگ کی۔مارکیٹ چیکنگ کے دوران اشیاء خوردنی خاص کر گوشت، مرغ، سبزیاں میوے و دیگر ضروری اشیاء کی کوالٹی کی جانچ کی گئی اور قیمتوں کا بھی پتہ لگایا گیا، جس دوران گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڈی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس موقع پر مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو میں محکمہ مال محکمہ خوراک،محمکہ فوڈ سیفٹی اور محمکہ بلدیات نے حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنے اپنے قوانین و ضوابط کے تحت خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور فیکٹری والوں پر جرمانہ عائد کیا۔
اس موقع پر محمکہ خوراک کے افسر ثنا اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو آج ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر انجام دی گئی جس میں ضلع کے سبھی متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کی نظر میں کہیں پر بھی گراں فروشی کی جارہی ہے تو وہ متعلقہ محکمہ کے پاس شکایت لے کر آئے تاکہ اس شت کے خلاف سخت سے سخت کارروائی انجام دی جائے۔

مزید پڑھیں:Anantnag Market Checking Drive Intensified رمضان کے پیش نظر اننت ناگ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت
اس ضمن میں محمکہ فوڈ سیفٹی ضلع افسر شفیق رحمانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ صارفین محکمہ کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details