اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ - زائد المیعاد اشیاء

رمضان المبارک کے مقدس موقع پر عوام کو معیاری اور مقررہ قیمتوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے لیے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے پیر کو مارکیٹ کا معائنہ کیا۔

پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام
پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام

By

Published : Apr 19, 2021, 6:59 PM IST

اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی شکایات موصول ہونے کے بعد ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے پیر کو ضلع کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔

پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام

ٹیم نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں یا بغیر ریٹ لسٹ کے اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔

مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے دوران 18500روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا وہیں قصبہ میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ سے ہٹایا گیا۔

اس حوالے سے تحصیلدار پلوامہ نے کہا کہ ’’رمضان مبارک کے موقع پر گراں فروشی کا بازار گرم ہوتا ہے جس کے پیش نظر آج ہم نے مختلف محکموں کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیور شروع کی جسے آگے بھی جاری رکھا جائے گے۔‘‘

انہوں نے دکانداروں کو گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری یا زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details