جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کئی محکموں نے مل کر قصبہ میں( Market Checking Drive )مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا۔
Market Checking Drive: پلوامہ میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا انعقاد
پلوامہ ڈی ایس پی محمد شفیع نے کہا کہ دکاندار اپنا سامان سڑکوں پر رہ کر لوگوں کر لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں سڑکوں کے بیچوں بیچ چلنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ حادثہ ہونے کا بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قصبہ میں( Market Checking Drive ) مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو
یہ بھی پڑھیں:
اس سلسلے میں ڈی ایس پی محمد شفیع نے کہا کہ قصبہ میں ہر روز ٹریفک جام ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔
انہوں نے دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنا سامان دوکانوں کے اندر ہی رکھیں تاکہ لوگ آرام سے چل پھر سکیں۔