پانپور پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران ایسے قصابوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا جو مہنگے دام میں گوشت فروخت کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے ایسی دکانوں کو سیل کر دیا اور ان سے 6 ہزار روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
جموں و کشمیر: غیر ضروری طور پر اشیاء کے دام بڑھانے والوں پر کارروائی - Pampore police
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل انتظامیہ اور پانپور پولیس نے قصبہ پانپور میں مشترکہ طور مارکیٹ چیکنگ مہم چلاٸی اور مہنگے داموں میں گوشت فروخت کرنے والوں پر کارروائی کی۔

Market checking drive at Pampore
اشتیاق محی الدین، تحصیلدار پانپور
پانپور کے تحصیلدار نے کہا کہ انہیں کئی دنوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ بازار میں موجود قصاب، صارفین سے سرکاری نرخ نامے سے زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے قیمتوں کو معتدال میں رکھنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ عام لوگوں کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ ناموں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارواٸی کی جائے گی۔