اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپنے کاروبار سے لوگوں کو نوکری دینے والا نوجوان - نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے باصر نامی نوجوان نے ایک کیفے کھول کر کئی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔

provided jobs to youths
لوگوں کو نوکری دینے والا نوجوان

By

Published : Oct 24, 2020, 9:28 PM IST

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں رواں سال کووڈ-19 کی وجہ سے بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈپریشن کی وجہ سے کئی نوجوانوں نے خود کشی بھی کرلی ہے۔

لوگوں کو نوکری دینے والا نوجوان

لیکن پلوامہ سے تعلق رکھنے والے باصر نامی نوجوان نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کیفے ڈومین نامی ایک کیفے کھولا اور اپنے کاربار سے کئی دوسرے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔

لوگوں کو نوکری دینے والا نوجوان

باصر کا کہنا ہے کہ وادی کے کئی نوجوان سرکاری نوکریوں کے چکر میں اپنی پوری عمر گنوا دیتے ہیں۔ سرکاری نوکری اگرچہ ایک ہی فرد تک محدود رہتی ہے، وہیں اگر یہ پڑھے لکھے نوجوان کسی قسم کا کاروبار کرلیں تو یہ کاروبار نسل در نسل چلتا رہتا ہے اور اس کاروبار کی وجہ سے کئی دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیرت انگیز کشمیری سٹنٹ مین پر خصوصی رپورٹ


باصر نے نوجوان سے گزارش کی کہ وہ سرکاری نوکریوں کا چکر چھوڑ کر خود کوئی نیا کام یا کاروبار شروع کریں جس سے وہ بذات خود دوسرے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرا سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details