پانپور:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ووٸین پانپور علاقے میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب علاقے کے کھیتوں سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار غلام محمد ملک ولد عبدالوہاب ملک پر گرنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس و مقامی لوگوں نے اس شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ High Voltage Wire Fell on a Man in Pulwama
Man Electrocuted to Death بجلی کے تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت - جموں و کشمیر نیوز
پانپور میں بجلی کی لائن گرنے سے ایک شخص اس کی زد میں آگیا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ Man Died Due to Electric Shock
بجلی کے تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'مذکورہ شخص کھیت میں کام کرنے کے لئے گیا تھا اسی دوران ہاٸی ٹنشن بجلی ترسیلی لائن اس پر گر گئی۔ وہیں دوسری جانب جب اسسٹنٹ ایگزیکٹیو افسر لطیف احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہائی ٹنشن لائن اچانک سے گرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس معاملے میں ایس ایچ پولیس اسٹیشن کھریو منظور احمد نے بتایا کہ ’اس کیس درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا‘۔
Last Updated : Dec 15, 2022, 8:03 PM IST