ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں 750کے قریب کورونا متاثرین ہیں، جن میں سے ضلع ہسپتال پلوامہ میں 50 کے قریب زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج شام 7 بجے سے لے کر پیر کی صبح 7 تک کورونا کرفیو نافذ ہے لہذا عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
بصیر الحق چودھری نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں عوام کی نقل و حمل پر قدغن لگا دیا گیا ہے۔ تاہم ایسنشل سروسز کو بحال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مقصد کورونا پر قابو بھی پانا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے۔
'لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مقصد کورونا پر قابو بھی پانا ہے'
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مقصد کورونا پر قابو بھی پانا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری
واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'لاک ڈاون' نافذ کیا ہے۔ جمعرات کی شام سات بجے نافذ کیا جانے والا یہ 'لاک ڈاون' پیر کی صبح سات بجے تک جاری رہے گا جن اضلاع میں یہ 'لاک ڈاون' نافذ کیا گیا ہے ان میں سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، کولگام، پلوامہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پور شامل ہیں۔