اردو

urdu

By

Published : Apr 14, 2022, 7:30 PM IST

ETV Bharat / state

Mahjoor Library Awaits Completion: مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

وادی کشمیر میں معروف شاعر غلام احمد مہجور Kashmiri Poet Gh. Ahmad Mahjoor کی یاد میں ہر برس 9 اپریل کو ’مہجور ڈے‘ یعنی یوم مہجور منایا جاتا ہے تاہم رواں برس ان کے آبائی علاقہ متریگام، پلوامہ میں کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

Mahjoor Library Awaits Completion: مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور
Mahjoor Library Awaits Completion: مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

جموں و کشمیر کی اُس وقت کی مخلوط حکومت نے سنہ 2005 میں وادی کشمیر میں معروف شاعر غلام احمد مہجور Kashmiri Poet Gh. Ahmad Mahjoor کی رہائش گاہ ''مہجور گھر'' کو اپنی تحویل میں لیکر وہاں لائبریری اور سمینار ہال بنانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے متریگام علاقے میں مہجور کے نام سے منسوب ایک لائبریری کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا گیا جس میں مہجور کے علاوہ وادی کے دیگر شعرا و ادبا کی تصانیف و تالیف کو عام لوگوں کے لئے مہیا رکھا جا سکے۔

مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے کے 17 سال کے بعد بھی لائبریری تکمیل سے کوسوں دور ہے۔ Mahjoor Library Awaits Completion وہیں لائبریری کے نام پر جو عمارت بنائی گئی وہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ لوگوں کو ضلع انتظامیہ سمیت جموں و کشمیر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت صرف اعلانات کی حد تک ہی محدود ہوتی ہے۔ زمینی سطح پر اُن اعلانات کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا۔‘‘

دریں اثنا، شاعر کشمیر غلام احمد مہجور Kashmiri Poet Gh. Ahmad Mahjoor کی یاد میں ہر برس 9 اپریل کو ’مہجور ڈے‘ یعنی ’یوم مہجور‘ منایا جاتا ہے تاہم رواں برس ان کے آبائی علاقہ متریگام، پلوامہ میں کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے یوم مہجور پر مہجور کے آبائی علاقہ میں تقریب کا اہمتام کرنے کے علاوہ انکے نام سے منسوب لائبیریری کو فوری طور تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details