پلوامہ:وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی ترقیاتی کام شدومد سے جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں علاقوں کی اندرونی سڑکوں پر محتلف اسکیموں کے تحت تارکول بچھایا جارہا ہے، جس سے عوام میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے پائیر سے لیکر چکورہ علاقے تک سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ اس علاقے کی دیرینہ مانگ تھی، جس کو اب پورہ کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب 10 کلومیٹر اہم رابطہ سڑک ہے۔
یہ رابطہ سڑک نابارڈ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ یہ سڑک ضلع پلوامہ کے پائیر، نوہار، ملپورہ، چندگام اور چکورہ کو اننت ناگ اور پلوامہ سے ملانے کا کام کرتا ہے۔ یہ علاقہ کافی پسماندہ ہے۔ یہاں کے مقافی افراد سالوں سے انتظامیہ سے اپیل کر رہے تھے کہ اس سڑک پر تارکول بچھایا جائے، وہیں اب ان کی دیرینہ مانگ کو پورہ کیا جا رہا ہے، جس سے یہاں کی مقامی آبادی کافی خوش نظر آرہی ہے۔