اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: اہم سڑک پر تارکول بچھانے سے عوام میں خوشی - Macadamisation in Tral starts

ترال میں میکڈمائیزیشن شروع ہونے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سڑک کی خستہ حالی سے روزانہ ٹریفک جامنگ کے مناظر روز کا معمول بن گئے تھے۔

ترال: اہم سڑک پر کول تار بچھانے سے عوام میں خوشی
ترال: اہم سڑک پر کول تار بچھانے سے عوام میں خوشی

By

Published : Sep 4, 2020, 8:03 AM IST

جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے وہیں ترال - ڈاڈسرہ سڑک پر ترال بالا کے مقام پر میکڈمائیزیشن شروع ہونے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق، اس سڑک کی کشادگی اور مرمت کا نوے فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا تاہم مین ٹاون میں سڑک کی خستہ حالی سے روزانہ ٹریفک جام کے مناظر روز کا معمول بن گیے تھے۔

ترال: اہم سڑک پر کول تار بچھانے سے عوام میں خوشی

مقامی لوگوں نے تارکول بچھانے کی اس پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔

مقامی باشندہ میر فیاض نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پچھلے دو سال سے وہ اس سڑک پر تارکول بچھانے کا مطالبہ کر رہے تھے اور اب دیر آید درست آید کے مصداق وہ انتظامیہ کی اس پہل سے مسرور ہیں۔

اسسٹنٹ ایگزیکیوٹیو انجینئر اشتیاق حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میکڈمائیزیشن میں اعلی سطحی میٹیریل کا استعمال ہو رہا ہے اور وہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details