اوتی پورہ:مرکزی صحت وزارت نے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر انوپ بنرجی کو ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ یہ تقرری کنٹریکٹ بنیاوں پر کی گئی ہے۔ Executive Director AIIMS Kashmir
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل انوپ بنرجی مسلح افواج سے 31 مارچ 2022 کو سبکدوش ہوئے تھے۔ بنرجی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 2 جون کو افسران کو ہداہت دی کہ اونتی پورہ ایمس میں طلبہ کا پہلا بیچ اس سال کے دسمبر میں نکل جانا چاہیے جب کہ جموں ایمس کے لیے ستمبر 2023 تک مکمل کام کرنے کی ہدایت دی۔