جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی و پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے۔
اسی طرح سے ضلع پلوامہ میں بھی ڈی ڈی سی و پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے۔
اگر ضلع پلوامہ کے پہلے مرحلے کے انتخابات کی بات کی جائے تو ووٹنگ کی شرح فیصد 6.58 رہی جو باقی اضلاع کے مقابلے کافی کم رہی وہیں آج دوسرے مرحلے میں پلوامہ کے بلاک شادی مرگ میں ووٹنگ ہوئی۔
جہاں کل 322 ووٹ ڈالے گئے جب کہ اس بلاک میں 23663 رائے دہندگان تھے جن میں چار آزاد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنا تھا۔ وہیں آج بلاک شادی مرگ میں ووٹنگ کی شرح فیصد 1.36 رہی جو پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ باقی اظلاع کے مقابلے کافی کم ہے۔
بلاک شادی مرگ کے اکثر پولنگ بوتھ خالی نظر آئے جہاں انتظامیہ کی طرف سے تعنیات سیکورٹی اور پولنگ عملہ کے علاوہ کوئی ووٹر نظر نہیں آیا اگرچہ 12 ضلع میں پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔