پلوامہ:نیشنل کانفرنس کے سرپرست و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج ضلع پلوامہ کے اندر گاؤں میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، نیشنل کانفرنس پلوامہ کے ضلع صدر غلام محیددین میر نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کرناٹک اسمبلی انتخابات نے ثابت کردیا کے وطن مذاہب کی لڑائی نہیں چاہتا اور یہ جیت محبوت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے محبت تھی اور ایک طرف سے دباؤ تھا۔ مجھے امید ہے کے بھارت کے لوگ اب مزہب کی لڑائی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بھی آج نہیں تو کل انتخابات ہوں گے اور امید ہے کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا مقصد تھا سبھی مذاہب کو ملانا۔ انہوں نے جی 20 پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور جلدی ہی اس کی میٹنگ کشمیر میں ہونے جا رہی ہے۔