جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے کورٹ کمپلکس میں آج لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، جس میں اور فریقین کے درمیان صلح و صفائی اور باہمی رضامندی کے ساتھ متعدد مسائل کو حل کیا گیا۔
پلوامہ میں لوک عدالت کا انعقاد لوک عدالت میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور ازدواجی زندگی سے متعلق متعدد مسائل پیش کیے گئے، ضلع میں کل پانچ بینچس قائم کئے گئے تھے جہاں سیکنڑوں زیر التوا مسائل کو فریقین کی آپسی صلح صفائی کے ذریعے سے حل کیا گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے صرف ورچول طریقے سے ہی لوک عدالت قائم کی جا رہی تھی لیکن آج پہلی دفعہ آف لائن لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، اس تعلق سے بات کرتے ہوئے پرنسپل انٹر سیشن جج پلوامہ محمد ابراھیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوک عدالت صرف ورچول طریقے سے اپنے کام کو انجام دے رہی تھی، تاہم آج تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد پھر سے لوک عدالت میں لوگوں کو حاضر ہونے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوک عدالتوں سے لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے ذریعہ لوگوں کے وہ مسائل حل ہوتے ہیں، جس سے فریقین کے درمیان کشیدگی اور نااتفاقی پیدا ہو چکی ہوتی ہے، اور فریقین کی نا اتفاقی کو باہمی صلح و رضامندی کے ساتھ حل کیا جاتا ہے۔