مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں آج لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی (پانپور) جنید امتیاز میر (کے سی ایس جوڈیشل) اور بار کے صدر مشتاق نے کی۔
اس لوک عدالت میں مختلف مقدمات اٹھائے گئے، جن میں سے بیشتر مقدمات کو افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کیا گیا۔ وہیں ملزمان سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔