پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں بچوں کے کھیلنے کودنے کی جگہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں نے احتجاج کے دوران سرینگر پلوامہ رابطہ سڑک کو پنگلنہ کے مقام پر بند کیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔ No Playing Ground In Pulwama
نوجوانوں کا کہنا کہ وہ عید یا کسی بڑے دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں کھیلنے جاتے تھے، تاہم گذشتہ سال اور رواں سال اسکول انتظامیہ نے اسکول گراؤنڈ کو بند کردیا جس کی وجہ سے بچے اسکول کے اندر کھیلنے نہیں جا پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
مظاہرین نے کہا کہ اس علاقے سے سرینگر پلوامہ سڑک گزارتی ہے جس پر ٹریفک کا کافی رش رہتا ہے۔ اگر بچے سڑک پر کھیلنے لگے تو حادثہ ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں کوئی بھی پارک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اسکول میں کھیلنے کے جاتے ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں سے بات کرکے اس سڑک پر ٹریفک کی نقل وحمل پھر سے بحال کردی۔ نوجوانوں نے انتظامیہ سے علاقے میں ایک گراؤنڈ کی مانگ کی۔