اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: حاملہ خاتون کو چارپائی سے اسپتال پہنچایا - تجن علاقے میں رابطہ سڑکیں

ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں رابطہ سڑکیں بحال نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے ایک حاملہ خاتون کو تین کلومیٹر تک چارپائی کے ذریعہ رہموں تک پہنچایا گیا، جہاں سے ایمبولینس کی مدد سے خاتون کو پی ایچ سی رہموں منتقل کیا گیا۔

locals carry a pregnant lady on bed to reach nearby hospital
پلوامہ: حاملہ خاتون کو چارپائی کے ذریعہ قریبی اسپتال تک پہنچایا گیا

By

Published : Jan 8, 2021, 8:12 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے تجن علاقے کی رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو کبھی کبھی کافی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پلوامہ: حاملہ خاتون کو چارپائی کے ذریعہ قریبی اسپتال تک پہنچایا گیا

ضلع پلوامہ کے تجن علاقے کے مقامی نوجوانوں نے برف ہٹاکر ایک حاملہ خاتون کو تقریبا تین کلومیٹر تک چارپائی کے ذریعہ ضلع پلوامہ کے رہموں علاقے تک پہنچایا گیا، جہاں پر سیف الاسلام بیت المال کی جانب سے فراہم کردہ ایمبولینس کے ذریعہ حاملہ خاتون کو علاقے کی پی ایچ سی میں منتقل کیا گیا۔

ایمبولینس میں سوار حاملہ خاتون کو آسانی کے ساتھ پی ایچ سی تک پہنچانے کے لیے مقامی لوگوں نے جے سی بی اور پھاوڑے کی مدد سے سڑکوں سے برف کو ہٹاتے رہے۔ یہاں تک کہ خاتون کو اسپتال تک پہنچا دیا گیا، پی ایچ سی میں علاج کے بعد حاملہ خاتون کو مزید علاج کے لیے پلوامہ کے ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ تجن علاقے میں چار فٹ کے قریب برف جمع ہے، جس کے باوجود علاقے کی رابطہ سڑکوں پر سے انتظامیہ کی جانب سے برف نہیں ہٹایا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details