پلوامہ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الفطر ہفتہ کو دھوم دھاممنائی گئی۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد عید الفطر اللہ تعالی نے مسلمانوں کو بطور انعام دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر وادی بھر کے تمام پبلک پارکوں میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ رواں برس عید کے موقع پر لوگ اپنے بچوں سمیت پبلک پارکس کا رخ کرتے نظر آئے، جہاں بچے دن بھر محتلف کھیل سرگرمیوں میں مشغول رہے۔ اس دوران مقامی لوگ ایک دوسرے کے ساتھ عیدکی خوشیاں بانٹے نظر آئے۔
ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر حکومت کی جانب سے ایک پبلک پارک تعمیر کی گئی ہے، جو اس وقت محمکہ فلوریکلچر کے زیرِ نگرانی ہے۔ اس پارک میں پہلی اور آج دوسری عید کے موقع پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس پارک میں بچے، نوجوان لڑکے لڑکیاں عید کی خوشیاں مناتے ہوئے نظر آئے۔ جبکہ بچے مختلف کھیل کود میں دن بھر مشغول رہے۔