اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against Brick Kiln: لیتر، پلوامہ میں قائم اینٹ بھٹہ کو بند کرنے کا مطالبہ

لیتر، پلوامہ کی باشندوں نے کی انتظامیہ سے علاقے میں کئی سال قبل قائم کیے گئے اینٹ بھٹہ، جو اب غیر فعال ہے، کو پوری طرح بند کرنے اور اراضی کو کھیتی کے لیے استعمال میں لائے جانے سے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ Litter Pulwama Residents Protest

Protest against Brick Kiln: لیتر، پلوامہ میں قائم اینٹ بھٹہ کو بند کرنے کا مطالبہ
Protest against Brick Kiln: لیتر، پلوامہ میں قائم اینٹ بھٹہ کو بند کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 18, 2023, 1:40 PM IST

لیتر، پلوامہ میں قائم اینٹ بھٹہ کو بند کرنے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر):جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سنزیں، لیتر علاقے کے باشندوں نے علاقے میں برسوں قبل قائم کیے گئے اینٹ بھٹے کو، جو اب غیر فعال ہے، کو مکمل طور پر بند کیے جانے اور اراضی کو زراعت کے لیے استعمال میں لائے جانے کے حوالہ سے ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ لیتر علاقے کے باشندوں نے اینٹ بھٹہ مالک کے خلاف سخت ناراضی کا بھی اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اینٹ بھٹہ مالک نے اراضی مالکان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

لیتر علاقے کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کسانوں نے اراضی کو اینٹ بھٹہ مالک کو لیز/کرایہ پر دی جس کے ساتھ ساتھ بھٹہ مالک کو شرائط کا پابندی بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ بھٹہ مالک نے نہ تو شرائط کا ہی پوری طرح لحاظ کیا اور نہ ہی کرایہ بھی پوری طرح ادا کی۔ لوگوں نے کہا کہ سینچائی میں کسانوں کو دقتیں پیش آتی تھیں جس کے باعث ایک خاص مدت تک اراضی اینٹ بھٹہ مالک کو لیز پر دی گئی۔ لوگوں نے بتایا کہ اب لیز بھی ختم ہو چکی ہے اور اینٹ بھٹہ کی وجہ سے آس پاس کی اراضی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

مقامی باشندوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی تک اراضی کو خالی نہیں کیا گیا ہے جبکہ دھان کی فصل کا وقت بھی شروع ہونے والاہے۔‘‘ انہوں نے اینٹ بھٹہ مالک کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے زمین کو کھیتی باڑی کے لیے خالی کرائے جانے سے متعلق اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:Wall Collapse in Pulwama Brick kiln: پلوامہ میں دیوار گرنے سے تین غیر مقامی مزدور ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details