اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی نے ڈاکٹر اشرف کی موت پر اظہار افسوس کیا

اتوار کی صبح سکمز صورہ میں ڈاکٹر محمد اشرف کی موت واقع ہوئی۔ مزکورہ ڈاکڑ گزشتہ دو ہفتوں سے سکمز صورہ میں نہایت ہی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ایل جی نے ڈاکٹر اشرف کی موت پر اظہار افسوس کیا
ایل جی نے ڈاکٹر اشرف کی موت پر اظہار افسوس کیا

By

Published : Aug 9, 2020, 5:07 PM IST

لیفٹنٹ گورنر منوج کمار سنہا نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد اشرف میر کی کووڈ 19 سے ہوئی موت پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ایل جی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر محمد اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرنٹ لائن واریئر تھا جس نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر کوروناوائرس سے دیگر افراد کی جانیں بچانے میں اپنا اہم رول ادا کیا۔ جبکہ انسانیت کی جان بچا کر انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔
ایل جی منوج کمار سنہا نے اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد اشرف میر کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی موت طبی شعبہ کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے اتوار کی صبح سکمز صورہ میں ڈاکٹر محمد اشرف کی موت واقع ہوئی۔ مزکورہ ڈاکڑ گزشتہ دو ہفتوں سے سکمز صورہ میں نہایت ہی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر محمد اشرف میر کووڈ 19 سے جنگ ہار گئے
ڈاکٹر محمد اشرف ضلع ہسپتال پلوامہ میں بطور میڈیکل افسر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران ہی مزکورہ ڈاکٹر کوروناووائرس سے متاثرہ ہوگیا۔ بعد میں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ ہی انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details