اردو

urdu

ETV Bharat / state

Inauguration of 5 Projects in Awantipora: قبائلی طبقے کی فلاح کیلئے پُرعزم، منوج سنہا - قبائلی برادری

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اونتی پورہ میں5 پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قبائلی طبقے کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ وہیں گجر بکروال کانفرنس کے مقامی رہنما یاسین پوسوال نے ایل جی کا استقبال کیا۔

Inauguration of 5 Projects In Awantipora
حکومت قبائلی طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے وعدہ بند، منوج سنہا

By

Published : May 30, 2022, 5:24 PM IST

پلوامہ: ایل جی نے ماڈل ٹرائبل ٹرانزٹ ریسیڈنشیل اسکول، گرلز ہاسٹل اور پلوامہ میں قبائلی برادری کی بہبود کے لیے 18 دیگر پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے بتایا کہ 51 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبے سماجی انصاف اور مساوات کے لیے ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اپنے خطاب میں منوج سنھا نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے پر مسلسل توجہ دی جا رہی ہے کہ معیاری تعلیم ان لوگوں تک پہنچائی جائے جو طویل عرصے سے اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ قبائلی طلبا کے لیے نئے ہاسٹل، اسمارٹ کلاسز اور ریکارڈ تعداد میں وظائف، معاشی خوشحالی اور ہمہ گیر ترقی کے دروازے کھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: UPSC Result: یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج جاری، ایک سے چار پائیدان تک لڑکیوں کا جلوہ

قبائلی برادری کے امکانات پہلے کبھی اتنے روشن نہیں تھے، جتنے آج ہیں۔ جنگلات کے حقوق کا قانون، پی ایم ون دھن یوجنا، صحت کی دیکھ بھال، ٹرانسپورٹ کی سہولت، ہاسٹل، سیاحتی گاؤں، ہنر کی ترقی، ہر اقدام کا مقصد جموں و کشمیر کی ترقی کو منصفانہ طریقے سے یقینی بنانا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آزادی سے اب تک قبائلی طبقے کے لیے جو بھی کام کیا گیا گزشتہ دو برسوں میں اس سے زیادہ کام ہوا ہے۔ آزادی کے بعد سے ہی جموں و کشمیر میں قبائلیوں کو نظر انداز کیا گیا اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا۔ سنہ 1976 تا 2020 تک قبائلی طلباء کے لیے صرف 26 ہاسٹل قائم کیے گئے ۔

حکومت قبائلی طبقے کی فلاح وبہبود کے لیے وعدہ بند، منوج سنہا

اس موقع پر سکریٹری ٹرایبل افیرس چودھری شاہد اقبال چودھری، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، آئی جی پی وجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سکریٹری چودھری یاسین پوسوال نے صحافیوں کو بتایا کہ اج انہیں یقین ہو رہا ہے کہ ان کے مسائل کا اب ازالہ ممکن ہوگا اور اب یہ طبقہ خوشحال بنے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details