جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیلو نامی علاقے میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں پارٹی سے علاقہ کے کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کے ضلع صدر غلام محی الدین میر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی کے عہدیداروں نے کارکنان سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو کامیاب کریں تاکہ ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔
انہوں نے جموں وکشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کر کے یہاں کے عوام کے دلوں کو مجروح کیا تھا، جبکہ بقیہ سیاسی جماعتیں یا تو پی جے پی کے ساتھ ملی ہوئی تھیں یا پھر ان کے ایجنڈے پر گامزن تھیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ واحد سیاسی جماعت ہے جن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ لیڈروں نے وقتاً فوقتًا جموں وکشمیر کی بقاء کے لئے اپنے جانیں بھی دی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے غلام محی الدین میر نے کہا جموں وکشمیر کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے بجلی بل،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوگوں کو پریشاینوں میں ڈال رہے ہیں۔
غلام محی الدین میرنے مزید کہا کہ گجرات سے آئے ہوئے جعلساز کو گورنر انتظامیہ کی جانب سے زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سیکورٹی میں کمی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی رہنماؤں کی جانیں بھی گئیں ہیں اس کے باوجود رہنماؤں کی سکیوریٹی میں کمی کی گئی ہے ۔
Ghulam Mohiuddin Mir گجرات کے ٹھگ کو سکیوریٹی اور کشمیری رہنماؤں کی سیکوریٹی میں کمی - جموں و کشمیر خبر
نیشنل کانفرنس کے رہنما غلام محی الدین میر نے ایل جی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے گجرات سے آئے ہوئے جعلساز کو زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی سیکورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔
غلام محی الدین میر