اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ: پولیس - crpf jawans killed

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانپور میں ہوئے حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پانپور حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ
پانپور حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ

By

Published : Oct 5, 2020, 7:56 PM IST

انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور میں سی پی آر ایف کے جوانوں پر کیے گئے حملے میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ ملوث ہے۔

پانپور حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ

وجے کمار نے بتایا کہ لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا جس میں دو سی آر پی ایف جوان ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔

وجے کمار نے بتایا کہ 'لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند موٹر سائیکل پر آئے اور پانپور میں کنڈی زال پل کے نزدیک تعینات سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگجس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو جوانوں کی موت ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے'۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی عسکریت پسند سیف اللہ کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرا عسکریت پسند مقامی ہے۔ وجے کمار نے بتایا کہ 'ان کا پتہ لگانے کے لیے کاروائی جاری ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی ان کو ہلاک کیا جائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ، دو جوان ہلاک

آئی جی پی نے کہا کہ قومی شاہراہ ایک مصروف جگہ ہے جہاں ہر روز سینکڑوں سویلین گاڑیاں گزرتی ہیں۔ آئی جی پی نے کہا ، اگر ہم جوابی کارروائی کرتے اور اندھا دھند گولیاں چلاتے تو شہری ہلاکتیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details