پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واحیپورہ علاقے میں گزشتہ شام دیر گئے ایک تیندوا نمودار ہوا جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو فوری طور مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے واحی پورہ میں ٹیم روانہ کرکے تیندوے کو پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ادھر، تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔
تیندوہ نے ایک اونچے درخت پر پناہ لی ہے جس کو بے ہوش کرنے میں محکمہ کے افسران کو دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ تاہم محکمہ نے درخت کے گرد و نواح میں جال بچھا رکھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کوششیں جاری رکھی ہیں تاہم ابھی تک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ کے ایک آفیسر نے کہا کہ انہیں تیندوے کی موجود گی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے فوری طور ٹیم کو واحی پورہ روانہ کیا۔