اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں عوامی ہجوم نے تیندوے کو ہلاک کر دیا - کشمیر میں جنگلی جانور

ضلع پلوامہ کے پھتن گاؤں میں بدھ کے روز تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے تیندوے کو بھی ہلاک کردیا۔

پلوامہ میں عوامی ہجوم نے تیندوے کو ہلاک کر دیا
پلوامہ میں عوامی ہجوم نے تیندوے کو ہلاک کر دیا

By

Published : Feb 24, 2021, 9:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پھتن علاقے میں بدھ کے روز لوگوں کے ہجوم نے اس وقت ایک تیندوے کو ہلاک کر دیا جب اس نے مقامی لوگوں پر حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

پلوامہ میں عوامی ہجوم نے تیندوے کو ہلاک کر دیا

ضلع پلوامہ کے پھتن علاقے کے لوگوں اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب ان کے علاقے میں ایک تیندوے نے ایک مقامی شحص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ تیندوے کے حملے کے بعد پورے علاقہ کی لوگوں نے ملکر تیندوے کو بھی ہلاک کردیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک تیندوے نے بلال احمد نامی ایک مقامی شخص پر حملہ کیا جس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں مقامی لوگوں نے دوپہر کے وقت تیندوے پر حملہ کیا اور اسے ہلاک کردیا۔

محمکہ وائلڈ لائف کے ایک افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں ایک تیندوے نے ایک شحص پر حملہ کیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے مل کر تیندوے کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے محمد اشرف نے کہا کہ تیندوے نے بلال احمد نامی شخص پر حملہ کیا اور اسے زخمی کردیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے تیندوے کو بھی ہلاک کردیا وہی انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں اور ایک تیندوے موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details