وائلڈ لائف اہلکاروں نے شکایات ملنے کے بعد اس علاقے میں پنجرہ نصب کیا، جس دوران یہ تیندوا اس میں پھنس گیا۔
بعد ازاں اس تیندوے کو وائلڈ لائف ترال کے مقامی آفس لایا گیا، جہاں سے اس کو کسی موزوں جنگلی علاقہ میں بھیج دیا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج کنٹرول روم ترال، محمد یوسف نے بتایا کہ شکایات ملنے کے بعد انھوں نے وہاں کیج نصب کیا اور آج یہ تیندوا قابو میں آ گیا، جس کی وجہ سے آبادی نے راحت کی سانس لی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ اس مشن میں کیجول ملازمین نے اہم رول ادا کیا۔ محمد یوسف نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ صبح شام باغات میں جانے کے دوران احتیاط کریں۔