ضلع پلوامہ کے پنجرن علاقے کے لوگوں میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب علاقے میں ایک تیندوا نمودار ہوا۔ Leopard Creates Panic in Pinjran, Pulwama لوگوں نے فوری طور محکمۂ وائلڈ لائف J&K Wildlife Department کے افسران کو تیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد وائلڈ لائف کی ایک ٹیم پنجرن، پلوامہ پہنچی اور تیندوے کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی۔ پنجرن علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے محکمہ وائلڈ لائف سمیت پولیس اور سویل انتظامیہ بھی پنجرن پہنچے۔ تیندوے کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پنجرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ اسے پکڑ کر اسے واپس جنگل میں چھوڑ دیا جائے۔
Leopard Creates Panic in Pinjran, Pulwama: ضلع پلوامہ کے پنجرن علاقے میں تیندوا نمودار - پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی
جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع پلوامہ میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع Leopard in Pulwama موصول ہوتے ہی عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے محکمۂ وائلڈ لائف سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ بھی پنجرن پہنچے۔
Leopard Creates Panic in Pinjran, Pulwama: ضلع پلوامہ کے پنجرن علاقے میں تیندوا نمودار
واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے سبب جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں کا رخ کرنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جنگلی جانوروں کی جانب سے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں بھی گزشتہ مہینوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے، جہاں ان حملوں میں بعض افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے وہیں کئی افراد فوت بھی ہو چکے ہیں۔