قصبہ پلوامہ اور اس سے متصل علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی متاثر Water Supply affected in Pulwamaہونے کے سبب ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اٹر فلٹریشن پلانٹ میں لیک ہونے سے پلوامہ میں پانی کی سپلائی متاثر محکمۂ جل شکتی نے ہنگامی بنیادوں پر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے لیے عملہ تعینات کر دیا ہے۔
محکمۂ جل شکتی کے جونیئر انجینئر نے فلٹریشن پلانٹ پر جاری مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے بعد ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’فلٹریش پلانٹ میں لیک کے سبب قصبہ پلوامہ سمیت کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکیج کی مرمت کی جا چکی ہے اور دو دن کے اندر لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمۂ جل شکتی کو لیکیج کی اطلاع موصول ہوتی ہی فوری طور عملہ کو مرمت کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے عوام سے محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دو دنوں کے اندر اندر مرمت کا کام مکمل کرکے بلال خلل پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔