پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی جنہوں نے اب تک 185 بار خون کا عطیہ کیا ہے، ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی سماجی خدمات کو کافی سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کاکاپورہ میں معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔Honorary Program Held In Pulwama
Social Worker Felicitated in Pulwama: پلوامہ میں 185 بار خون کا عطیہ کرنے والا معروف سوشل ورکر سبکدوش - پلوامہ کی خبر
پلوامہ میں 185 بار خون کا عطیہ کرنے والے معروف سماجی کارکن غمگین مجید ناربلی ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں الوادعی تقریب ہوئی ہے۔ Honorary Program Held In Pulwama
تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات جن میں جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سربراہ فیاض اندرابی، ندائے کشمیر کے مدیر اعلی مہراج الدین فراز، سابقہ ٹریڈ یونین لیڈر منتظر محی الدین،زونل ایجوکیشن آفیسر کاکاپورہ غلام رسول وانی، ممتاز علی، ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر پلوامہ، معروف سماجی کارکن غلام حسن طالب،ٹیچرس فورم زون کاکاپورہ کے صدر توفیق علی ڈار سمیت کئی شخصیات موجودہ تھے۔ اس موقع پر مقررین نے غمگین مجید کی سماجی خدمات کو کافی سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Pulwama Municipal Council Election: اپنی پارٹی کے امیدوار پلوامہ میونسل کونسل کے چیئرمین منتخب