اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: ادویات کے چھڑکاؤ سے فصل کو نقصان کی شکایت - farmers in lose

کچھ کسانوں نے متعلقہ محمکہ سے شکایت کی تھی کہ ادویات کا چھڑکاؤ کرنے سے ان کی فصل جل گئی۔

market checking
ادویات پر پابندی

By

Published : Apr 15, 2021, 6:11 PM IST

ضلع پلوامہ میں لا انفورسمنٹ محکمہ کی جانب سے ایک مارکٹ ڈرائیو چلائی گئی۔ اس ڈرائیو کے دوران ضلع پلوامہ میں کیمیائی کھاد اور ادویات کی جانچ کی گئی۔ اس کے علاوہ کاروباریوں اور دکانداروں کے کاغذات اور ادویات کی جانچ کی گئی۔

ادویات پر پابندی

دراصل ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے کے کچھ کسانوں نے ایک ادویات کے حوالے سے شکایت کی تھی کہ وہ معیاری نہیں ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے محمکہ لا انفورسمنٹ نے آج ضلع پلوامہ میں بھی ایک مارکیٹ ڈرائیور منقعد کی، تاکہ اس ادویات کے کاروبار کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا سوپور دورہ

اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے لاء انفورسمینٹ آفیسر گلزار احمد نے کہا کہ لاء انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی ہدایت پر ہم نے آج ضلع پلوامہ میں اس ادویات پر روک لگا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے تب تک روکا جائے گا جب تک اس کے سیمپل کی جانچ مکمل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کسانوں کو بھی کہا کہ اس ادویات کا استعمال فی الحال نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details