بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور پلوامہ کے ترال کے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جایا گیا۔ بدھ کے روز ترال پائین میں تین عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پنڈتا ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائے گی۔
پنڈتا پر اس وقت حملہ ہوا جب ان کے ساتھ ان کے دو ذاتی سکیورٹی آفیسر (پی ایس او) نہیں تھے۔
کشمیر کے آئی جی وجے کمار نے بتایا کہ "گزشتہ شام کو تین نامعلوم عسکریت پسندوں نے ترال کے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا پر فائرنگ کی۔ وہ ترال بالا کے رہائشی تھے جو ترال پائین میں اپنے دوست سے ملنے گئے تھے۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کے دوست کی بیٹی شدید طور پر زخمی ہوئی ہے۔''