اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion : لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل

بارہ برس قبل جل جیون مشن کے شروع کیی گئی واٹر سپلائی اسکیم تشنہ تکمیل۔ لاجورہ، پلوامہ کی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم۔Lajoora Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion

لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل
لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل

By

Published : Aug 22, 2022, 1:44 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmirکے پلوامہ ضلع کے لاجورہ علاقے کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Acute Drinking water scarcity in Lajoora Pulwama مرکزی سرکار ایک جانب جل جیون منصوبہ کے تحت ’’ہر گھر جل، ہر گھر نل‘‘ کے تحت مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے ایک واٹر فلٹریشن/سپلائی پلانٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم بارہ سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اسے فعال نہیں بنایا گیا۔

لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لاجورہ، نیو کالونی کے باشندوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی نے 12 سال قبل جل جیون مشن کے تحت لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے ایک واٹر ٹینکی تعمیر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بور ویل کھودنے کے علاوہ سپلائی اسکیم کے نزدیک ملازمین کے لیے کوارٹر بھی تعمیر کیا گیا تاہم اسکے باوجود پلانٹ کو فعال نہیں بنایا گیا۔ Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion for over a decade

مقامی باشندوں نے بتایا کہ پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر پلانٹ کو فعال بنانے کی غرض سے انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران حتی کہ ضلع انتظامیہ سے بھی رجوع کیا تاہم انکے مطابق محکمہ کے ملازمین خواب غفلت میں محو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے دیہات میں پائپوں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے کے لیے محکمہ نے پائپیں یہاں پہنچائی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا انہیں ابھی تک ٹینکی کے ساتھ نہیں جوڑا گیا۔Lajoora Pulwama Water Supply Scheme

لاجورہ کے باشندوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’پائپیں پلانٹ تک پہنچانے کے باوجود کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا اور پائپیں یہاں زنگ آلودہ ہو رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ برسوں قبل شروع کیے گئے فلٹریشن پلانٹ/سپلائی اسکیم کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پا رہا جبکہ بور ویل کے گرد تعمیر کی گئی عمارت اور اور ملازمین کے لئے بنایا گیا رہائشی کوارٹر بھی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں بارہا لائے جانے کے باوجود اسکیم کو فعال نہیں بنایا گیا اور لوگ آج کے ترقیاتی دور بھی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔‘‘ ادھر، جب اس معاملہ کی نسبت سے نمائندے نے محکمہ جل شکتی کے افسران کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر اس اسکیم پر کام مکمل کرکے علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:No water Supply Scheme in Astanpora: آستان پورہ، اونتی پورہ کی آبادی پینے کے پانی سے محروم

ABOUT THE AUTHOR

...view details