جنوبی کشمیر South Kashmir کے قصبہ ترال کے ززبل علاقے کے باشندوں نے خاموش احتجاج کرکے علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول میں معقول تدریسی عملہ تعینات کیے جانے کی مانگ کی ہے تاکہ ان کے بچے بھی علم کے نور سے منور ہو سکیں۔ Lack of Teaching Staff in Govt School ززبل، لام کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ مڈل اسکول میں سو سے زائد طلبہ کے لیے تین اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں، جو طلبہ کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔
ززبل کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گورنمنٹ مڈل اسکول میں ایک سو دس بچے زیر تعلیم ہیں تاہم جن کی درس و تدریس کے لیے محض تین استاد تعینات ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔‘‘ Govt Middle School Zizbal, Tralانہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں عملہ کی کمی کو لیکر انہوں نے احتجاج درج کیا تاکہ وہ ’’خاموش احتجاج کے ذریعے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچا سکیں۔‘‘
علی محمد نامی ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہمارا علاقہ دور افتادہ اور پسماندہ ہے جہاں ایکطرف سرکار دعوے کرتی ہے کہ تعلیم کے شعبے کو فروغ دیا جا رہا ہے وہیں ہمارے علاقے میں قائم مڈل سکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث مدرسہ کا نظام ابتری کا شکار ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کے منفی اثرات طلبہ کے مستقبل پر مرتب ہو رہے ہیں۔