اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Residents Demand Construction of Bridge: ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان - سب ضلع اسپتال ترال پل

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واتل آرا نام کے نالے پر پل نہ ہونے کے سبب تقریباً ایک درجن دیہاتوں کو ایمرجنسی کے دوران سب ضلع اسپتال پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ No Bridge in Tral

ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان
ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان

By

Published : Jan 9, 2023, 12:40 PM IST

ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان

پلوامہ:اگرچہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے قرب و جوار میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سڑکوں کی تعمیر و تجدید کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے جنکی عوامی سطح پر بھی پزیرائی کی جا رہی ہے، تاہم سب ضلع میں کئی مقامات پر رابطہ پلوں کی عدم موجودگی سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال کے نزدیک واتل آرا نامی نالے پر پل کی عدم موجودگی سے جہاں ایک درجن کے قریب دیہات کو ٹاؤن پہنچنے کے لیے دوسرے راستے کا انتخاب کرنا پڑتا ہے جس میں لوگوں کو وقت کا زیاں ہونے کے ساتھ ساتھ مشقت کا بھی سامنا رہتا ہے۔ Lack of Bridge on Watal Ara Tral Irks Commuters

مقامی لوگوں کے مطابق نالے پر اگر چہ عارضی طور پر، لوگوں نے اپنی سہولیت اور نالہ پار کرنے کےلیے، کچھ پائپیں نصب کی ہیں، جن سے نالہ کا پانی بھی آسانی بہتا رہاتا ہے اور لوگ ان پر سے گزر کر نالہ پار کرتے ہیں تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش ہوتے ہی ’’یہ پائپ اور دوسرا عارضی ڈھانچہ بہہ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نالے پر پل کی عدم موجودگی سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ برسوں سے عوام کو یہ کہہ کر بہلایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک پل منظور ہوا ہے تاہم اگر پل منظور ہوا ہے تو پھر اس پر کام شروع کیوں نہیں کیا جا رہا؟ اگر آج کام نہیں کیا جاتا تو پھر بہار کے موسم میں پانی آنے سے کام کیسے ممکن ہوگا!‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہیں اپنے مریجوں کو اسپتال، طبی مراکز تک پہنچانے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے جو کہ بعض اوقات بیمار کی زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ واتل آرا نامی نالے پر پل کی عدم موجودگی کے حوالے سے انہوں نے ’’بار ہا حکام کو آگاہ کیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پل کی تعمیر نہ ہونے سے عوامی خواہشات کا احترام ہی نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ نالہ سب ضلع اسپتال کے بالکل نزدیک واقع ہے اور یہاں پل کی تعمیر سے عوام کی بڑی تعداد کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہونے میں کافی آساتی ہوگی۔ وہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، محکمہ آر اینڈ بی ترال، فاروق احمد نے بتایا کہ محکمہ یہاں پل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے اور اس بارے میں منصوبہ منظور ہوا ہے تاہم ٹیکنیکل سینکشن کا انتظار ہے اور جلد ہی عوامی اہمیت کا حامل یہ پل تعمیر کیا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details