اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack Of Basic Facilities in Tral: ترال میں واقع پرون گام گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان - ترال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ترال میں واقع پرون گام گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات Basic Facilities In Tral سے محروم ہے۔ دور جدید میں جہاں دنیا تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہیں ترال کے اس علاقے میں رابطہ سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ Lack Of Basic Facilities In Tral

Lack Of Basic Facilities In Tral: ترال میں واقع پرون گام گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان
Lack Of Basic Facilities In Tral: ترال میں واقع پرون گام گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Apr 17, 2022, 8:32 PM IST

ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں واقع پرون گام گاؤں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ دور جدید میں جہاں دنیا تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہیں، ترال کے اس علاقے میں رابطہ سڑک Road in Tral اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ترال ٹاؤن سے تقریبا پندرہ کلومیٹر کی دوری پر واقع اس گاؤں میں ابھی بھی مریضوں کو کندھے پر ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے انہیں روزانہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Lack Of Basic Facilities In Tral: ترال میں واقع پرون گام گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

یہ بھی پڑھیں: GDC Awantipora lacks Basic Facilities: ڈگری کالج اونتی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ کو مشکلات

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ٹرانسپورٹیشن کا نظام اب تک بحال نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے لوگ بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں اور نہ ہی ان کے بچے آن لائن کلاسز میں شامل ہو پاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے بارہا حکام کو آگاہ کیا لیکن عوامی مطالبات کو نظر انداز کیا گیا۔ وہیں انہوں نے اب ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ حکومت کب اس گاؤں کی طرف توجہ دیتی ہے۔Lack Of Basic Facilities In Tral

ABOUT THE AUTHOR

...view details