پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے ضلع پلوامہ کے تقربیاً ہر گاؤں اور ہر ایک قصبہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے گئے ہیں، یہ تعمیراتی کام محمکہ دیہی ترقی, یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ یاپھر سپورٹس کونسل کی جانب سے کی گئی ہے۔ تاہم ہر اسٹیڈیم میں سہولیات کا فقدان ہے۔ جس کی وجہ سے کھیل کود کے ساتھ منسلک نوجوان انتظامیہ سے نالاں ہیں۔ Lack of Basic Facilities in Sports Stadiums
اگرہم ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم کی بات کریں جو کئی سو کنال عارضی پر مشتمل ہے اور یہ ضلع پلوامہ کا پہلا اسپورٹس اسٹیڈیم ہے جس کی دیکھ بھال سپورٹس کونسل کرتی ہے، آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ کئی برس قبل 9 روپے لاکھ کی لاگت سے نیٹ پریکٹس کے لیے تعمیر کی گئی دو ٹرف آج تک بے کار پڑے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ تعمیری کام میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ بے کار پڑے ہیں۔ اس اسٹیڈیم میں کئی برس قبل فلڈ لائٹس نصب کی گئی جن کو افتتاح کرنے کے وقت چلاگیا اور پھر دوربارہ نہیں چلایا گیا۔ وہیں میدان میں جگہ جگہ پانی جمع رہتا ہے۔
Lack of Basic Facilities in Sports Stadiums: اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان، کھلاڑی مایوس - پلوامہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولت کا فقدان
نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر میں سروسز اینڈ سپورٹس ڈپارٹمنٹ اور سپورٹس کونسل مختلف کھیل کود کی سرگرمیاں کرارہی ہیں، جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں اور جموں و کشمیر کے نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیل کود حصلہ لے کر جموں و کشمیر کا نام ملکی و عالمی سطح پر روشن کررہے ہیں۔ تاہم کھول کود سے جڑے یہ نوجوان اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کی فقدان سے نالاں ہیں۔ Lack of Basic Facilities in Sports Stadiums
اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان