پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں کئی سال قبل طبی شعبوں کو مستحکم بنانے کے غرض سے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا تھا جسے بعد میں اپ گریڈ کرکے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر بنایا گیا۔ تاہم سنہ 2019 میں اس طبی مرکز کے لئے ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی جہاں پر تقریباً ہر طرح کی سہولیات فراہم کرانے کی بات کہی گئی تھی لیکن ابھی تک یہاں پوری طرح سے سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ اچھن علاقے ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور مضافات میں واقع ہے جس میں تقریباً 6 گاؤں آتے ہیں۔ اس گاؤں کے لوگوں کی صحت کی دیکھ بال اسی ہیلتھ سنٹر پر منحصر ہے تاہم اس سنٹر میں ہر وقت ایک ہی ڈاکٹر موجود ہوتا ہے جو اس سنٹر کے لئے کافی نہیں ہے یہ ہیلتھ سنٹر تقریباً 6000 سے زائد آبادی کے لیے قائم کیا گیا ہے لیکن یہاں ان 6000 افراد کے لئے ہمیشہ ایک ہی ڈاکٹر موجود رہتا ہے۔
وہیں یہ علاقے ضلع ہسپتال سے کافی دور بھی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ضلع ہسپتال میں چھوٹی سے چھوٹی بیمار کا علاج کرنے کے لئے آنا پڑتا ہے لیکن یہاں سہولیات نہ ہونے کے سبب انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ضلع ہسپتال تک پہنچانا پڑتا ہے۔ کیوں یہاں ایبمولنس کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے ۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ہیلتھ سنٹر کو کئی سال قبل قائم کیا گیا تھا اب اس کی نئی عمارت تعمیر تو کی گئی تاہم یہاں سہولیات دستیاب نہیں انہوں نے بتایا کہ چھ گاؤں کے چھ ہزار سے زائد لوگوں کے لیے ایک ہی ڈاکٹر کو رکھا گیا ہے۔