پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ لیبر کی جانب سے تاجروں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ ہفتے میں ایک روز اپنی دکان بند رکھیں تاکہ کام کرنے والے مزدوروں کو ایک دن کی چھٹی دی جا سکے۔ وہیں ایک ماہ بعد شکایت موصول ہوئی ہے کہ متعلقہ محکمہ کی اس ہدایت کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ نے شکایت کی ہے کہ کچھ تاجر محمکہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں آج محمکہ لیبر کی جانب سے قصبہ پلوامہ میں ایک ڈرائیو چلائی گئی، جس دوران تاجروں کو ہفتے میں ایک دن دکان بند رکھنے کی ہدایت دی گئی جب کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو انتباہ دیا گیا۔ اس موقعے پر تاجروں نے بھی محمکہ کے افسران کے سامنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔ وہیں متعلقہ محمکہ کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔