پلوامہ:کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کے عہدیداروں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں واقع مارکیٹنگ و ٹریننگ سنٹر پانپور کا دورہ کیا۔ عہدیداروں میں کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کے چیئرمین منوج کمار، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفسر کھادی ولیجز کمشن جے کے گپتا، ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ پبلسٹی چیرمین، سیکریٹری کھادی ولیج انڑسٹریز سنجیو گپتا، سٹیٹ ڈائریکٹر کھادی کمیشن ایس پی کھنڑلوال اور پرنسپل کے وی آئی سی پانپور انیل گپتا شامل تھے۔KVIC Programe in Pampore
عہدیداروں نے مہاتما گاندھی پارک کا افتتاح کیا اور مقامی دستکاروں کے ساتھ گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کھادی ولیج کمیشن آف انڈیا کی جانب سے وضع کیے گئے ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے والے دستکاروں کو توصیفی اسناد دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ٹریننگ کرنے والے 320کنبوں میں ’پورٹل وہیل‘ مشینر تقسیم کی گئیں۔ KVIC Distributes Certificate among Atrisans