پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں کرشی وگیان کیندر (کے ویسی) ملنگپورہ کے آڈیٹوریم میں وادی کشمیر میں ادویاتی پودوں کی ترویج اور قیمتوں میں اضافے کے موضوع پر ایک جانکاری پروگرام منعقد ہوا جس میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اسکاسٹ (SKUAST) کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے مہمان خصوصی کے طور پر شمولیت اختیار کی، ان کے علاوہ ڈائریکٹر ایکسٹنشن دل محمد مخدومی، سی جی ایم پلوامہ منصور احمد سمیت ترقی پسند کسانوں اور ترال اور پلوامہ ڈگری کالیج کے طلباء نے شمولیت کی۔
آگاہی کیمپ کے دوران وی سی سکاسٹ نے بتایا کہ اگلے دو تین برسوں میں کشمیر کا اپنا باسمتی چاول تیار ہوگا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وی سی سکاسٹ پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بتایا کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر (SKUAST-K) نے مرکزی وزارت مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے تعاون سے 550 ہنر مندی کے تربیتی پروگرام شروع کیے ہیں۔