منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر اسکی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار عارف احمد گنائی ساکن کیموہ، کولگام نامی شخص کی تحویل سے 40شراب کی بوتلیں بر آمد کر لی گئیں۔
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے شراب سمیت گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔