جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن پلوامہ کے اشتراک سے منعقدہ چنار شیڈو ناک آئوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کوٹھی پورہ فٹبال کلب بڈگام نے فتح حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیموں نے شرکت کی جس کا فائنل میچ جمعہ کو جہلم فٹ بال کلب کھدرمو پلوامہ اور کوٹھی پورہ فٹ بال کلب بڈگام کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کوٹھی پورہ فٹ بال کلب نے 2:0 سے فتح حاصل کی۔
ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے زاہد احمد نامی ایک فٹبال کھلاڑی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو کھیل کود میں مشغول رکھے تاکہ نوجوان غلط عادات خصوصا منشیات کا شکار نہ ہو جائیں۔‘‘